3 ستمبر، 2014، 9:36 AM

افغانستان

افغانستان میں سلفی وہابی 33 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں سلفی وہابی  33 طالبان دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/3 ستمبر/ 2014 ء : افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 33 طالبان دہشت گردہلاک اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 33 طالبان دہشت گردہلاک اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا ہے

ادھرخودکش حملے اورسڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 7 افغان اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ منگل کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان پولیس نے افغان آرمی اور این ڈی ایس کے ساتھ آپریشن کیے ہیں جس میں 25  طالبان دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشن صوبہ کنڑ، بغلان، قندوز، زابل، ارزگان، لوگر، غزنی اور نمروزمیں کیے گئے۔ مختلف اقسام کے ہتھیاراور بارودی موادبھی قبضے میں لے لیاجبکہ 7 مختلف اقسام کی دیسی ساختہ دھماکہ  خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنادیا۔ ادھر افغان وزارت دفاع سے جاری بیان میں ترجمان جنرل ظاہرعظیمی نے کہاہے کہ 4افغان فوجی سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز موادپھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن کے دوران 8 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ افغان آرمی نے دیسی ساختہ بم ڈیوائسزکے 33 راؤنڈ بھی برآمد کرلیے۔ ننگرہارمیں ایک خودکش حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق طالبان دہشت گرد وں کا سلفی وہابیوں سے تعلق ہےجنھیں سعودی عرب کے انتہا پسند سلفی وہابیوں کی مدد حاصل ہے۔

News ID 1840167

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha